(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست نے مزاحمتی تحریکوں کے ہاتھوں ہونے والے نقصان کی تفصیلات کو جاری کرنے پر سخت سنسر شپ عائد کی ہوئی ہے تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو پہنچنے والا نقصان بتائے گئے نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔
عراق میں اسلامی مزاحمت نے غزہ میں صیہونی ریاست کی جانب سے نہتے شہریوں کے قتل عام اور نسل کشی کی کارروائیوں کے ردعمل میں گذشتہ روز اعلان کیا ہے کہ تحریک نے گذشتہ شام جنوبی مقبوضہ فلسطین میں جدید صلاحیتوں کے حامل طیارے کا استعمال کرتے ہوئے صیہونی ریاست کے ایک فوجی ہدف پر ڈرون سے حملہ کیاہے۔
ےمجاھدین نےجنوب میں ایک ہدف کو پہلی بار جدید صلاحیتوں کے حامل ڈرون طیارے کا استعمال کرتے ہوئے کامیابی سے نشانہ بنایا ہے اور ساتھ ساتھ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پوری قوت سے صیہونی دشمن کے مضبوط ٹھکانوں کو تباہ کرنا جاری رکھے گی۔
قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائیہ نے کسی جانی نقصان کو ریکارڈ کیے بغیر جنوب میں ایک ڈرون کو روک کر مار گرایا۔
واضح رہے کہ صیہونی ریاست نے مزاحمتی تحریکوں کے ہاتھوں ہونے والے نقصان کی تفصیلات کو جاری کرنے پر سخت سنسر شپ عائد کی ہوئی ہے تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو پہنچنے والا نقصان بتائے گئے نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔