(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مطابق حزب اللہ نے بریا میں اسرائیلی فوجی اڈے اور میزائل بیس پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا ہے، تاہم ممکنہ جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔
کچھ دیر قبل لبنان کے مقامی ذرائع نے ملک کے خلاف اسرائیلی فضائی حملوں کی نئی لہر کی اطلاع دی ہے جس کے ساتھ ہی صیہونی فوج نے زمینی راستے سے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی۔
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ گذشتہ سال اکتوبر کے اوائل سے غزہ اور جنوبی لبنان کے خلاف قابض رجیمم کی جارحیت کے جواب میں تل ابیب کے فوجی ٹھکانوں کے خلاف باقاعدہ حملے کر رہی ہے۔