(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنان میں زمینی کارروائی کرنے والی صیہونی فوج حزب کے حملوں کے سے پسپا ہو کر کفر کلہ سے فرار ہوگئی۔
لبنانی میڈیا کے مطابق مزاحمتی تحریک حزب اللہ سے چھڑپوں کے بعد غاصب صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج سرحدی علاقے کفر کلہ سے پسپا ہونے کے بعد ایسی بدحواس ہوئی کہ فرار ہوتے ہوئے اپنی بکتر بند گاڑی کو بھی پیچھے چھوڑ گئی تاہم لبنانی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے چھوڑی گئی بکتر بندی گاڑی اسرائیلی فوج کا جال ہوسکتا ہے۔
حکام کو خدشہ ہے کہ بکتر بند گاڑی میں بارود بھرا ہوسکتا ہے جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے لبنان کے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان زمینی لڑائی جاری ہے۔ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ اسرائیلی فوج نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کے 3 کیپٹن سمیت 8 اہلکار ہلاک ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے