(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب صیہونی فوج نے حزب اللہ کے سینئر رہنما نبیل قاووق کو فضائی حملے میں شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کےمطابق فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی نام نہاد فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کے بعد اب ایک اور سینئر رہنما نبیل قاووق کو گزشتہ روز ہونے والے ایک فضاعی حملے میں شہید کردیا گیا ہے۔
حزب اللہ کے ذرائع نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے صٰہونی حملے میں نبیل قاووق کی شہادت کے صیہونی دعوے کی تصدیق کی اور بتایا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کی اندرونی سیکیورٹی کے ذمہ دار تھے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر امریکی ساختہ بنکر بسٹر بموں سے حملہ کرکے حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کو شہید کیا تھا اور اس کے بعد بھی تاحال صیہونی فوج کی جانب سے لبنان کے مختلف شہروں پر حملے جاری ہیں
۔لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں کے بعد لوگ بڑی تعداد میں بے گھر ہو رہے ہیں اور نقل مقانی کرکے محفوظ علاقوں کی جانب ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔