(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 136,000 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جس میں 70 فیصد سے زائد بچے اور خواتین ہیں۔
گذشتہ سال 2023 سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں جس میں اب تک 16 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 136,000 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے چکے ہیں جبکہ 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔
95 فیصد سے زائد عمارات اور بنیادی انفرااسٹریکچر تباہ ہوچکا ہے، غزہ میں صرف 3 اسپتالوں میں جزوی کام جاری ہے جبکہ لاکھوں زخمی علاج معالجہ کے بغیر مہلک قحط کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست کی افواج نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ آج 358 ویں روز بھی جاری رکھا ہوا ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غاصب افواج کی نسل کشی کی کارروائیوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 19 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔