(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) حملے کے لئے تفصیلات کی دنوں سے لی جارہی تھی، حکام کی جانب سے حملے کے ہدایات پر عمل کیا گیا۔
فلسطین پر قابض اور مشرقی وسطیٰ میں عدم استحکام کی وجہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کے ترجمان ڈینئل ہگاری نے گذشتہ روز لبنان کے شہر بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کےبعد ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں حملے کی تفصیلات بتانے کے دوران سنگین جنگی جرائم پر انتہائی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتےہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوج نے حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹر مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔
انھوں نے الزام عائد کیا کہ حزب اللہ نے اپنا سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹر شہری علاقے میں بنایا تھا ہمارے پاس اس کو نشانہ بنانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔