• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 7 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کے354دن: 24گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید

24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے  مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس کے نیتجےمیں 14 خواتین اور 22 بچوں سمیت 55 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے

منگل 24-09-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کے354دن: 24گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)  اسرائیلی دہشتگردی میں تازہ شہید ہونے والوں میں 14 خواتین اور 22 بچے بھی شامل ہیں جبکہ سیکڑوں مبلے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی مدد کےکئے شہری دفاع کے عملے کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر جاری دہشتگردی کو آج 354 دن مکمل ہوگئے ہیں اس دوران غاصب صیہونی افواج نے غزہ میں 16 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین کو بے دردی سے شہید کردیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے صیہونی افواج کی دہشتگردی کی تازہ تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس میں بتایاگیا ہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے  مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس کے نیتجےمیں 14 خواتین اور 22 بچوں سمیت 55 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی افواج ملبے تلے دبے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کی مدد کےلئے شہری دفاع کے عملے کو جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر کی سات تاریخ سے سے غزہ میں صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 41,467 فلسطینی شہید اور 95,921 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

Tags: اسرائیلیدہشتگردیشہداءشہیدصیہنیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.