(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے کے رہائشیوں سے گھروں سے ایک کلو میٹر دور رہنے یا قریبی گاؤں کے کھلے علاقوں میں جبری نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔
لبنانی وزارت صحت کی جانب سے فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے جاری دہشتگردی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز سے جنوبی لبنان پر صیہونی فوج نے وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 492 شہری شہید اور1665سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں طبی عملے کے علاوہ شہری دفاع کے کارکنان بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ روز جنوبی لبنان کے قصبوں اور دیہاتوں جن میں میس الجبل، عیترون، حولہ، طیبہ، مرکبا، بنی حیان، جبل الریحان، اقلیم التفاح الطیری کے پہاڑی علاقوں سمیت بنت جبیل، حنین، زوطر اور نبطیہ کے علاقوں کے قصبوں اور دیہاتوں میں رہنے والے شہریوں پر وحشیانہ بمباری شروع کی پرتشدد حملوں میں درجنوں افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے کے رہائشیوں سے گھروں سے ایک کلو میٹر دور رہنے یا قریبی گاؤں کے کھلے علاقوں میں جبری نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔
لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی اور جنوبی لبنان کے مرکزی سیکٹر میں واقع قصبوں پر درجنوں حملے ایسے وقت میں کیے جب قابض فوج نے لبنانی شہریوں سے کہا کہ وہ کسی بھی گھر کو خالی کر دیں شہریوں کو اتنی مہلت بھی نہیں دی گئی کہ وہ ہدایت کے تحت گھروں کو خالی کرتے ۔
صیہونی فوج کی لبنان پر دھشتگردی کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران شہداء کی تعداد 492 ہوچکی ہے اور1665 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔۔