(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کے سربراہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر اس مقام کو نشانہ بنائیں گے جو اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ بنے گا۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہیرزی ہیلوی نے گذشتہ روز لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے حیفہ پر کم سے کم 40 راکٹ حملوں کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھنے کے بعد اسرائیلی فوج کی لبنان میں گہرائی تک حملے کے بعد جاری کردہ ویڈیو بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کوئی بھی اسرائیل کے لیے خطرہ بنے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔
اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان میں بھی عملا جنگی صورت حال پیدا کر لی ہے جوابی طور پر لبنانی حزب اللہ نے بھی دو روز قبل حیفا پر نسبتا زیادہ راکٹ حملے کئے جس نے صیہونی ریاست میں غیر معمولی تباہ مچائی۔
جنرل ہیرزی ہیلوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حزب اللہ پر غیر معمولی حملے مشرق وسطی اور اس سے باہر کے ملکوں کے لئے بھی ایک پیغام ہیں۔ ‘جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں ہیرزی ہیلوی نے کہا ہم ہر ایک کو نشانہ بنائیں گے جو بھی اسرائیلی شہریوں کو دھمکائے گا۔