(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مجاہدین نے غزہ کے جنوب میں رفح میں مشرقی "جارج” جنکشن کے قریب ایک صہیونی "D9” فوجی بلڈوزر کو "الیاسین 105” گولے سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جنوبی غزہ کے علااقے رفح میں غاصب صیہونی افواج کی دو گاڑیوں اور ایک گھر میں چھپےفوجیوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجاہدین نے رفح میں مشرقی "جارج” جنکشن کے قریب ایک صہیونی "D9” فوجی بلڈوزر کو "الیاسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔ اور رفح ہی کے اعلاقے التنور محلے کے مشرق میں ایک صہیونی "مرکاوہ” ٹینک کو بھی "الیاسین 105” گولے سے نشانہ بنایا گیا۔
قسام مجاہدین نے رفح شہر میں التاور محلے کے مشرق میں ایک گھر کے اندر بوبی ٹریپ کے ذریعے اینٹی فورٹیفائیڈ ٹی بی جی شیل اور ایک اینٹی پرسنل شیل سے غاصب صیہونی فوجیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی جہنم واصل اور زخمی ہوگئے۔
قابض فوج کو اس حملےکے بعد پر وہاں سے زخمیوں اور ہلاک فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن کرتے دیکھا گیا۔
القسام مجاھدین نےکہا کہ اس کے مجاہدین غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں التنور محلے کے مشرق میں گھسنے والی دشمن افواج کے ساتھ شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں۔