(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر صیوہنی ریاست کی مسلسل جاری دہشتگردی کو آج 351ویں دن مکمل ہوگئے ہیں شہر پر جاری وحشیانہ بمباری میں اب تک 16 ہزار سے زائد بچے اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت اب تک 41,272 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی کارروائیوں اور وحشیانہ بمباری سے ہونے والی شہادتوں اور تباہی کی تازہ تفصیلات جاری کیں ہے جس کے تحت غاصب صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں پر توپ خانوں اور لڑاکا طیاروں سے بمباری جاری رکھی جس میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 36 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
ہفتہ کی صبح، خان یونس شہر کے مغرب میں صیہونی فوج نے یونیورسٹی میں قائم بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں دو بچوں سمیت کم سے کم 9 فلسطینی شہید ہوئے اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں کویت اسپتال منتقل کیا گیا۔
غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس میں ایک گھر پر صیہونی فوج نے بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شہر میں "مخیمر” خاندان سے تعلق رکھنے والے مکان پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 شہری شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع وسطی خان یونس میں واقع ابو طحہ کے پڑوس میں خیمہ بستی پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہو گئے۔
غاصب صیہونی فوج کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 سے جاری دہشتگردی میں اب تک 16 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 41,272 فلسطینی شہید اور تقریباً 95,550 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔