(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "تحریک حماس اسی طرح قائم رہے گی جس طرح شہداء کے خون سے وفاداری اور بلند اصولوں پر ثابت قدم رہی ہے، "شہیدوں کے مبارک قافلے نازی صہیونی قبضے کا مقابلہ کرنے میں طاقت اور طاقت میں اضافہ کریں گے۔”
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام ایک خط بھیجا ہے جس میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت پر اظہار تشکر کیا گیا ہے۔
لبنانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار نے آج حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو ایک خط بھیجا جس میں حزب اللہ کی جانب سے صیہونی ریاست کے مظالم میں فلسطینی مزاحمت قوتوں کی حمایت کی تعریف کی گئی۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ایران میں حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر اظہار تعزیت کےلئے حسن نصر اللہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔
السنوار کہا کہ "جب تک کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو شکست نہیں دی جاتی ہماری سرزمین سے صیہونی دشمن کا صفایا نہیں ہو جاتا، اور مقبوضہ بیت المقدس بطور دارالحکومت مکمل خو د مختاری کے ساتھ ہماری آزاد ریاست قائم نہیں ہو جاتی۔” اس وقت تک حزب اللہ کے ساتھ "صیہونی منصوبے” کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
خط میں السنوار نے لبنان میں اسلامی مزاحمت حزب اللہ کی غزہ میں مزاحمت اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: "ہم آپ کی مخلصانہ اور نیک جذبات کے ساتھ ملی یکجہتی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اور اس کا اظہار مزاحمتی محور کے محاذوں پر آپ کے جراتمندانہ اقدامات سے ہوا۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں میں برکت عطا فرمائے، اور آپ کو اور آپ کے ملک کو تمام شر سے محفوظ رکھے۔