(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاہو اور لیون نے حکومت کے عدالتی مشیر، گالی بہاریو میرا کو ایک درخواست جمع کرائی، جس کا مقصد صیہونی ریاست کے رہنماؤں کے خلاف مجرمانہ تحقیقات اور اس کے نیتجےمیں جاری ہونے والے گرفتاری کے وارنٹ کو روکنا ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صٰہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی چینل 12 نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دی ہیگ میں بین القوامی فوجداری عدالت میں جنوبی افریقہ کی جانب سے فسلطنیوں کی نسل کشی کے خلاف دائر کردہ مقدمے میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع گلینٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہیں جس کو روکنا صیہونی ریاست کے لئے اب ممکن نہیں ہے۔
نجی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے کئے جانے والے غیر معمولی حملے کی تحقیقات کےلئے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تکشیل دینے کی درخواست کی گئی تھی جس کو نیتن یاہو اور وزیر انصاف یاریو لیون نے تحقیقاتی کمیٹی بنانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فی الحال ہم جنگ میں ہیں جس کے بعد نیتن یاہو حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا کام بین القوامی فوجداری عدالت میں نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ کے اجرا کو روکنا تھا تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں اور اب اس بات کی قوی امید ہے کہ عدالت جلد ان دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے گی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو حکومت کے عدالتی مشیر، گالی بہاریو میرا کو ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے، جس کا مقصد صیہونی ریاست کے رہنماؤں کے خلاف مجرمانہ تحقیقات اور اس کے نیتجےمیں جاری ہونے والے گرفتاری کے وارنٹ کو روکنا اور سیاسی عدالتوں سمیت بین الاقوامی فوجداری عدالت کے درمیانتعلقات کو منظم کرنا ہے۔
دوسری جانب عالمی فوجداری عدالت سے ممکنا جاری ہونے والے فیصلے کے تناظر مٰں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو حماس کی دہشتگردانہ کارروائیوں کو روکنے کیلئے اپنے تحفظ کی جنگ لڑ رہا ہے، اسرائیل السنوار سے لڑ رہا ہے جو بے رحمی سے اسرائیلی یرغمالیوں کو غزہ میں قتل کررہا ہے جو واضح طورپر یہود دشمنی پر مشمتل ہے لیکن "بدقسمتی سے، ہم نے شروع سے دیکھا کہ دی ہیگ میں طریقہ کار سیاسی طور پر متعصب تھا اور کسی پیشہ ورانہ قانونی بنیاد پر مبنی نہیں ہے اور قاتل حماس کی حمایت کررہا ہے۔”