• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: اونروا کے اسکول پر دوبارہ اسرائیلی بمباری، قطر کی شدید الفاظ میں مذمت

"یہ پانچواں موقع ہے جب صیہونی ریاست  نے اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی 'انروا' کے زیر انتظام الجاعونی اسکول پر بم باری کی۔

جمعرات 12-09-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: اونروا کے اسکول پر دوبارہ اسرائیلی بمباری، قطر کی شدید الفاظ میں مذمت
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قطر کا کہنا ہے کہ اسکول پر دوبارہ وحشیانہ بمباری اور قتل عام صیہونی ریاست کے مجرمانہ رویے کی تازہ ترین تصدیق اور اس کے بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں کا مذاق اڑانے کا واضح ثبوت ہے۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ میں اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، صیہونی فوج نے گذشتہ روز غزہ کے علاقے نصیرات میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) سے منسلک ایک اسکول پر دوبارہ بمباری کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد فلسطینی پناہ گزین تھے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان نصیرات میں یو این آر ڈبلیو اے اسکول پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ  (UNRWA) سے منسلک اسکول پر دوبارہ بمباری اس بات کی تصدیق کی کہ یہ ہولناک قتل عام صیہونی ریاست کے مجرمانہ رویے کی تازہ ترین تصدیق اور اس کے بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں کا مذاق اڑانے کا واضح ثبوت ہے۔

ریاست قطر کی جانب سے صیہونی ریاست کے اس سنگین جرم پر فوری بین الاقوامی تحقیقات کے مطالبے کی تجدید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی ریاست کی فوج نے گذشتہ روز ایک بار پھر اقوام متحدہ سے منسلک اسکول جس میں بڑی تعداد میں بے گھر فلسطینی پناہ گزین تھے پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نیتجےمیں شہید ہونے والوں کی تعداد  18 تک پہنچ گئی ہے۔  "یہ پانچواں موقع ہے جب صیہونی ریاست  نے اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی ‘انروا’ کے زیر انتظام الجاعونی اسکول پر بم باری کی۔ شہید ہونے والوں میں بچوں اور عورتوں کے علاوہ انروا ایجنسی کے دو اہل کار بھی شامل ہیں۔ حملے میں 18 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے”۔

Tags: اسرائیلیالنصیراتاونرواشہیدصیہونیغزہفلسطینیقطر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.