(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رفح میں فنی خرابی کے باعث صیہونی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے دو صیہونی فوجی جہنم واصل اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح رفح کے علاقے فلاڈیلفیا میں صیہونی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو ریسکیو کرنے کیلئے روانہ ہوا اور فنی خرابی کے باعث گرکر تباہ ہوگیا جس کےنیتجےمیں تل ابیب سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ میجر ڈینیئل الوش اور نیس حریم سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ میجر (ر) ٹام ایش شلوم ہلاک ہوگئے۔
آئی اے ایف کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق، 123 ویں اسکواڈرن سے UH-60 بلیک ہاک منگل کی رات یونٹ 669 میڈیکل ٹیم کے ساتھ رفح کے لیے اڑان بھری تاکہ علاقے میں لڑائی میں شدید زخمی ایک جنگی انجینئر کو نکال سکے۔ رفح میں 12:30 بجے کے قریب اسرائیلی فوج کے کیمپ کے اندر آخری لینڈنگ کے مرحلے کے دوران ہیلی کاپٹر نے صحیح طریقے سے نیچے کو چھونے کے بجائے زمین سے ٹکراگیا۔