(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سات اکتوبر سے جاری صیہونی وحشیانہ بمباری میں اب تک 16 ہزار سے زائد بچے اور 11 ہزار سے زائد خواتین شہید جبکہ ایک لاکھ کے قریب زخمی ہیں جبکہ غاصب فوج نے شہر کے تقریبا تمام اسپتالوں کو بمباری سے تباہ کردیا ہے جس کے باعث فلسطینی علاج معالجے سے بھی محروم ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے گذشتہ 11ماہ سے زائد عرصے سے جاری دہشتگردی کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تازہ تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کو بارہواں مہینہ شروع ہوچکا ہے اور اس دوران اب تک اسرائیلی فوج تمام تر تنقید اور مذمت کے باوجو16ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 40 ہزار 9سو 88 فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے۔
وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوںمیں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نیتجےمیں مزید 49 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ غاصب فوج نے غزہ میں تقریبا تمام اسپتالوں دانستہ بمباری کرکے حکمت عملی کے تحت تباہ کردیا ہے جس کے باعث فلسطینی علاج معالجے سے محروم ہیں۔