(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوج نے شہر کے وسط میں واقع قدیم اور صدیوں پرانی مارکیٹ الزاویہ بازار کو وحشیانہ بمباری کرکے تباہ کردیا ہے جس کا مقصد شہریوں کی معاشی سرگرمیوں کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی مشکلات پیدا کرنا ہے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے سات اکتوبر کے بعد سے غزہ پر جاری دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری میں جہاں ہزاروں نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا ہے وہیں وہ مستقبل میں شہر کو معاشی مفلوج کرناچاہتا ہے ، غاصب فوج نے جان بوجھ کر معاشی زندگی کے ان پہلوؤں کو تباہ کر دیا ہے جو فلسطینیوں کے وجود اور ان کی سرزمین پر ان کی بقا کے لئے ضروری ہیں ۔
رپورٹ میں بتایاہے کہ غاصب فوج نے شہر کے وسط میں واقع قدیم اور صدیوں پرانی مارکیٹ الزاویہ بازار کو وحشیانہ بمباری کرکے تباہ کردیا ہے جس کا مقصد شہریوں کی معاشی سرگرمیوں کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی مشکلات پیدا کرنا ہے۔
صیہونی افواج نے شہر غزہ کے تقریباتمام ہی کاروباری مراکز کو تباہ کردیا ہے جن میں سب سےبڑے اور اہم بازار جبالیہ کیمپ کی شرقاء مارکیٹ ان بازاروں میں سے ایک ہے جسے فلسطین کی قدیم مارکیٹوں میں شکار کیا جاسکتا ہے ۔
الزاویہ اور جبالیہ کیمپ کے بازروں سے براہ راست تقریبا 5 لاکھ فلسطینی وابستہ ہیں جو مختلف ذریعہ معاش کو اختیار کرکے اپنے گھرانوں کی کفالت کرتے تھے اب جبکہ شہر 95 فیصد تک تباہ ہوگیا ہے اور اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر کاروباری سرگرمیوں کے مقامات کو تباہ کردیا ہے جنگ بندی کے بعد فلسطینی معاشی بدحالی کا شکار ہوسکتے ہیں۔