(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو روکنے کیلئے اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے صیہونی بحریہ کے ایک اہلکار کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا کی رپورٹ کےمطابق اتوار کی صبح لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اپنے کمانڈر فواد شکر کی شہادت کے انتقام میں صیہونی ریاست اسرائیل پر کئے جانے والے غیر معمولی حملوں کو روکنے کی کوشش میں اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم میزائل اسرائیلی بحریہ کی کشتی قریب پٹھا جس سے صیہونی بحریہ کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ، صیہونی فوج کے مطابق اس امکان کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ جہاں یہ میزائل پھٹا وہاں حزب اللہ کے کم از کم دو ڈرون گزرے جن کو گرانے کے لیے آئرن ڈوم سے دومیزائل داغے گئے، ممکن ہے کہ میزائل نے حزب اللہ کے میزائل کو کشتی کے عین اوپر نشانہ بنایا ہوا۔
صیہونی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون کا تعاقب کرنے والے آئرن ڈوم میزائل نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنا نشانہ تبدیل کیا اور بحریہ کی کشتی کے عین اوپر پھٹ گیا۔