• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حزب اللہ نے غیر معمولی نقصان پہنچایا: اسرائیل نقصان چھپارہا ہے: حسن نصر اللہ

ہمارا ردعمل خطے میں بڑے پیمانے پر امریکی اور اسرائیلی فوجی نقل و حرکت، جنگ بندی مذاکرات اور دیگر وجوہات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔

پیر 26-08-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
حزب اللہ نے غیر معمولی نقصان پہنچایا: اسرائیل نقصان چھپارہا ہے: حسن نصر اللہ
0
SHARES
5
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  ہمارے میزائلوں نے  صیہونی ریاست  کے اندر 110 کلومیٹر اور تل ابیب سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر فوجی انٹیلیجنس بیس کو نشانہ بنایا، تمام ڈرونز کامیابی سے صیہونی ریاست کی  حدود میں داخل ہوئے۔

لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ   کے سربراہ حسن نصر اللہ نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج کے ہاتھوں اپنے کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا انتقام  کے آپریشن کے بعد  ٹیلی ویژن پر اپنی تقریر میں حزب اللہ کی جانب سے  300 سے زائد راکٹ اور دھماکہ خیز ڈرونز  کے حملوں  کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کاہ ہے کہ  صیہونی ریاست کو  حزب اللہ کے حملوں میں غیر معمولی نقصان پہنچا ہے غاصب ریاست ہمارے حملوں سے ہونے والے نقصانات چھپانے کی کوشش  میں جھوٹ بول رہی ہے۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد  فوج نے اسرائیل پر ہمارے آپریشن سے 30 منٹ قبل  لبنان پر حملے شروع کئے تاہم اسرائیلی حملے ہمارے آپریشن پر اثرانداز ہونے میں ناکام رہے۔

حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے کمانڈر کی شہادت کے بدلے میں شہریوں کو نشانہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا، تل ابیب ائیرپورٹ اور اسرائیلی وزارت دفاع کو نشانہ بنانا حزب اللہ کے منصوبےمیں شامل نہیں تھا۔

 انھوں نے  مزید کہا کہ ہمارے میزائلوں نے  صیہونی ریاست  کے اندر 110 کلومیٹر اور تل ابیب سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر فوجی انٹیلیجنس بیس کو نشانہ بنایا، تمام ڈرونز کامیابی سے صیہونی ریاست کی  حدود میں داخل ہوئے، صیوہنی افواج کا لبنان پر حملوں میں ہمارے اسٹریٹجک میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹ اور اپنی خفت مٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ردعمل خطے میں بڑے پیمانے پر امریکی اور اسرائیلی فوجی نقل و حرکت، جنگ بندی مذاکرات اور دیگر وجوہات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔

Tags: اسرائیلیحزب اللہحسن نصر اللہصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.