(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "انصار اللہ نے واضح کیا ہے کہ یمنی فوج کی کارروائیاں اس وقت تک نہیں رکیں گی جب تک غزہ میں صیہونی دہشتگردی بند نہیں کی جاتی اور غزہ کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا”۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر 10 ماہ سے جاری دہشتگردی کے ردعمل میں یمن کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ سے وابستہ مسلح افواج نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ مسلح افواج نے گذشتہ روز غاصب صیہونی ریاست اسرائیلی پر بین الاقوامی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے دو بحری جہازوں پر بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں تیل بردار جہاز’سونین‘ اور ایس ڈبلیو نارتھ ونڈ ایل پر میزائلوں سے حملہ کیا جس میں جہازوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور ان کے ڈوبنے کے امکانات ہوگئی ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے وضاحت کی کہ بحری افواج، بغیر پائلٹ کے فضائیہ اور میزائل فورس نے ان دو فوجی کارروائیوں میں متعدد گن بوٹس، بیلسٹک اور پروں والے میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا۔
بیان میں زور دیا گیا ہے کہ "یمن کی مسلح افواج کی کارروائیاں اس وقت تک نہیں رکیں گی جب تک غزہ میں جارحیت بند نہیں کی جاتی اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا”۔