(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مصری صد نے امریکی وزیر خارجہ کو غزہ مسلط کردہ اسرائلی جنگ کے دائرہ کار کو بڑھانے سے تباہ کن علاقائی نتائج سے خبردار کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اس موقع پر مصر کی جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ میجر جنرل عباس کامل جو کہ غزہ جنگ میں مصری ثالثی کی ٹیم کے سربراہ ہیں وہ بھی موجود تھے۔
بلنکن نے ” اور فلاڈیلفیا کے محوروں میں بین الاقوامی امن دستوں کے داخلے کے بدلے میں اسرائیل پر ان علاقوں سے انخلاء کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے امکان کی پیشکش کی اور اس فوج میں مصر کو شرکت کرنے کی بھی دعوت دی "۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری صد نے امریکی وزیر خارجہ کو غزہ مسلط کردہ اسرائلی جنگ کے دائرہ کار کو بڑھانے سے تباہ کن علاقائی نتائج سے خبردار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر نے فلاڈیلفیا کے محور میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کو مستردکردیا ہے ، جو کہ غزہ کی پٹی اور مصر کے شمالی سینائی گورنری کے درمیان سرحد کے ساتھ پھیلا ہوا ہے، دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس غزہ کی پٹی سے صیہونی فوج کے مکمل انخلاء کے مطالبے پر پر قائم ہے اور مستقبل میں نیٹزرم کے محور میں کسی بھی اسرائیلی موجودگی کو مسترد کرتا ہے۔