(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی صدر محمود عباس اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے، اس دورے کا مقصد غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کو روکنے کے لیے کوششوں کو مربوط کرنا ہے۔
العربی الجدید نیوز ویب سائٹ کو اس بات کی تصدیق سعودی عرب کے ایک سرکاری ذریعے نے کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاض کی دعوت پر فلسطینی صدر محمود عباس آئندہ منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کو روکنے کے لیے کوششوں کو مربوط کرنے کے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع نے اشارہ کیا کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، اور علاقائی حالات کی بنیاد پر دو بار ملتوی کیا گیا تھا، اور پہلی بار ملتوی ہونے کی ایک وجہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا گزشتہ ماہ کے آخر میں قتل تھا۔
ذرائع نے تصدیق کیہے کہ "یہ دورہ فلسطینی اتھارٹی کو مالی مدد فراہم کرنے کے کسی مقصد سے منسلک نہیں ہے، کیونکہ سعودی عرب نے اتھارٹی کو ایک سے زیادہ مرتبہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مالی امداد خطے میں سیاسی افق کے وجود سے منسلک ہے۔