(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے ریڈیو نے کہا ہے کہ "یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ سے ہر ہفتے لاشیں ابو کبیر فرانزک میڈیسن ریسرچ سینٹر میں لاتی ہے، وہاں غزہ میں ہزاروں لاشیں ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے فوجی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ سے فلسطینی باشندوں کی لاشوں کو مقبوضہ علاقوں میں لاتی ہے، اسرائیلی ریڈیو نے کہا ہے کہ یہ اس لئے کیا جارہا ہے تاکہ غزہ میں اسرائیلی شہریوں کی لاشوں کی شناخت کی جاسکے تاہم فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فو ج فلسطینیوں کی لاشوں کو چراکر ان کے اعضا نکال رہی ہے۔
غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے جاری دہشتگردی کے آغاز سے لے کر اب تک غاصب صیہونی افواج نے غزہ کے باشندوں کی ہزاروں لاشوں کو اغوا کیا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
صیہونی فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ اکتوبر سے اب تک ہزاروں لاشوں کا معائنہ کیا ہے، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ان کا تعلق غزہ کی پٹی میں قید اسرائیلیوں سے ہےیا نہیں۔