(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 7 اکتوبر سے رواں ماہ کے آغاز تک اسرائیلیوں کے خلاف 338 آپریشن کیے گئے ہیں جو گذشتہ سال 2022 کے مقابلے میں 82 فیصد زیادہ ہیں۔
مقبوضہ فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف ” چینل 12کے نمائندے، نوم کوہن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں غیر معمولی اضافے پر سخت تشویش کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں حیرت انگیز اور انتہائی پریشان کن ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ گذشتہ دس مہینوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی فوج اور اہم سیکیورٹی اداروں کے خلاف کارروائیوں کی اوسط تعداد میں حیران کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیل کے خلاف سینکڑوں آپریشن کیے جا چکے ہیں، آپریشنز کی اوسط تعداد میں حیرت انگیز اضافے کے درمیان ہر ماہ درجنوں آپریشنز تک پہنچ گئی ہے۔
انھوں نے وحاحت کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والی”سخت کارروائیاں” پچھلے دس مہینوں میں "اسرائیل” میں ہونے والی کارروائیوں میں سب سے زیادہ ہیں ،7 اکتوبر سے رواں ماہ کے آغاز تک اسرائیلیوں کے خلاف 338 آپریشن کیے گئے ہیں جو گذشتہ سال 2022 کے مقابلے میں 82 فیصد زیادہ ہیں۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ سال 2020 میں حملوں کی اوسط 5 تھی، سال 2021 میں یہ حملے 10 ہوئے ، سال 2022 میں اس کی تعداد اوسط 17 ہوئے، سال 2023 کے اکتوبر تک یہ حملے اوسط 29 تھے جبکہ 7 اکتوبر کے بعد سے ہر ماہ 31 حملے اور آپریشن ہو گئے ہیں۔ اکتوبر سے اب تک 300 آپریشنز ہوئے جس میں سے زیادہ تر مقبوضہ مغربی کنارے میں ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ ان حملوں میں 10 مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ علاقوں میں دیگر مقامات پر 28 آپریشن ہوئے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 28 آباد کار ہلاک اور 256 زخمی ہوئے۔