(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) السنوار کے ساتھ رابطے میں مشکلات پیش آنے یا رابطہ منقطع ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیر رہ نما اسامہ حمدان نے گذشتہ روز اپنے ایک جاری بیان میں ذرائع ابلاغ میں اپنے نام منسوب اس بیان کو بے بنیاد قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ السنوار کے ساتھ رابطے میں جماعت کو مشکلات پیش آ رہی ہے۔
انھوں نے واضح کیا ہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے نو منتخب سربراہ یحییٰ السنوار کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ذرائع ابلاغ میں ان کے نام سے منسوب جعلی خبریں بے بنیاد ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ "میں نے کل اپنے بیانات میں کہا تھا کہ جنگ کی نوعیت اور صیہونی جارحیت کی وجہ سے کچھ مشکلات ہیں، لیکن رابطے مستقل ہیں، مطلوبہ مفادات حاصل کرتے ہیں، حماس اچھی طرح سے منظم ہے”۔ حمدان نے زور دیا کہ "جماعت کی قیادت مجاہد بھائی ابو ابراہیم السنوار کی قیادت میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے۔