• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

معرکہ کربلا سے طوفان اقصیٰ تک ! تیسری عالمی فلسطین کانفرنس

یہ کانفرنس امام حسین علیہ السلام چہلم کی مناسبت سے ماحول میں منعقد ہورہی ہے اور اس میں ممتاز فلسطینی شخصیات اور بین الاقوامی شخصیات شریک ہیں۔

منگل 13-08-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
معرکہ کربلا سے طوفان اقصیٰ تک ! تیسری عالمی فلسطین کانفرنس
0
SHARES
8
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں شروع ہونے والی تیسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس نداء الاقصی بعنوان "کربلا کی جنگ سے لے کر طوفان اقصیٰ تک: ظلم کے خلاف حق کی فتح” کے عنوان سے شروع ہوئی ہے۔ کانفرنس کا اہتمام عالمی مہم برائے فلسطین واپسی کی تنظیم اور حرم امام حسین علیہ السلام کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

یہ کانفرنس امام حسین علیہ السلام چہلم کی مناسبت سے ماحول میں منعقد ہورہی ہے اور اس میں ممتاز فلسطینی شخصیات اور بین الاقوامی شخصیات شریک ہیں۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم قاسم خان اور دیگر کے ہمراہ پاکستان سے کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

عالمی فلسطین کانفرنس کی سرگرمیوں کا آغاز وفود کے روضہ امام حسین علیہ السلام کے دورے سے ہوا، جس کے بعد روضہ مبارک کے قانونی متولی شیخ عبدالمہدی الکربلائی سے ملاقات ہوئی، جہاں فلسطینی کاز، خاص طور پر غزہ کی پٹی میں موجودہ واقعات کی روشنی میں کانفرنس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ان سرگرمیوں میں حرم حسینی پر اجتماعی نماز  بھی ادا کی گئی جس کی امامت شیخ مہدی کربلائی نے کی۔

عالمی فلسطین کانفرنس کےدوسرے روز کربلا کی الزہرہ یونیورسٹی میں کانفرنس کے سیشن منعقد ہوئے اور انہیں تین کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا: پہلی کمیٹی میں قرآنی اقدار اور عوام کی بیداری پر مزاحمت کے اثرات، دوسری کمیٹی میں طوفان اقصی آپریشن کے اثرات اور ذمہ داریوں کے موضوع پر گفتگو کی گئی جبکہ  تیسری کمیٹی نے فلسطینی کاز کی حمایت میں عراقی عوام اور حکومت سمیت تمام اکائیوں کے کردار پر توجہ مرکوز کی۔

کانفرنس کا اختتام عراق میں مذہبی مقامات کے دورے کے ساتھ ہوتا ہے، جس میں نجف میں امام علی علیہ السلام کے روضہ کی زیارت اور کربلا جانے والی سڑک پر موکب الاقصیٰ کا افتتاح شامل ہے۔

نداء الاقصیٰ کی تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا بھر کے ایک سو ممالک سے 500 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔

Tags: پاکستانشیخ مہدی کربلائیطوفان اقصیٰغزہفلسطینفلسطین فاؤنڈیشنمعرکہ کربلا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.