(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )10 ماہ سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں سیکڑوں اسکول اور کالج مکمل طوپر تباہ ہوچکے ہیں 100 سے زائد پروفیسرز اور اسکالرز شہید ہوچکے ہیں جبکہ اسکولوں کے 500 سے زائد اساتذہ صیہونی درندگی کا شکا رہوکر جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔
غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر نے قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کو دیےگئے ایک انٹر ویو میں انکشاف کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج نے سات اکتوبر سے سےمقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری میں جہاں 15 ہزار سے زائد بچے11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 40 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ان میں 100 سے زائد پروفیسرز اور اسکالرز شامل ہیں جبکہ اسکولوں کے 500 سے زائد اساتذہ صیہونی درندگی کا شکا رہوکر جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ غاصب صیہونی افواج نے غزہ میں 100سے زائد اسکولوں کالجوں اور یونیورسٹوں کو مکمل طورپر تباہ کردیا ہے، انھوں نے بتایا کہ یہ سب صیہونی افواج نے دانستہ کیا اور ان حملوں میں ان مقامات پر پناہ لینے والے ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔