(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ سال سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں غزہ شہر کی 95 فیصد عمارات تباہ 20 لاکھ فلسطینی بے گھر اور 92,152 فلسطینی زخمی ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپور ٹ کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی غاصب فوج نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 3 خاندانوں کا قتل عام کیا جس میں 142 شہید ہوئے جن میں سے 107 شہداء جن کے نام معلوم تھے ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ باقی شہداء کے ناموں کی تصدیق کی جا رہی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے اشارہ کیا کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 39,897 شہید اور 92,152 زخمی ہوئے ہیں، یہ وضاحت کرتے ہوئے کہ شہداء کی تعداد میں غزہ شہر میں التابعین ا سکول کے شہید ہونے والے نامعلوم شہدا شامل نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی دہشتگردی میں غزہ شہر کی 95 فیصد عمارات تباہ 20 لاکھ فلسطینی بے گھر اور 92,152 فلسطینی زخمی ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں ، اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں 150 سے زائد اسکول اور کالج تباہ ہوچکے ہیں جبکہ غزہ میں تین اسپتالوں کے علاوہ دیگر تمام صحت کے مراکز بھی صیہونی فوج کی بمابری سے تباہ ہوچکے ہیں ۔