(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) چینی وزیرخارجہ نے اس قتل کی شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ ان اقدامات کو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی سمجھتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق گذشتہ روز چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی باقری کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے مجرمانہ قتل سے حماس اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں ایک بڑی رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔
چینی وزیرخارجہ نے تہران میں اسماعیل ھنیہ کے بہیمانہ قتل پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ ان اقدامات کو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی سمجھتا ہے، یہ قتل ایران کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار پر حملہ ہے۔
انہوں نے فلسطین کے جائز قومی حقوق کی بحالی سمیت تمام فریقین کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے چین کی حمایت کا اظہار کیا۔