(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جنگ بندی کےلئےنکات طے ہونے کے بعد قتل عام کا مقصد مذکرات کے عمل کو روکنا ہے ، صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو پنے سیاسی مفاد کے لئے غزہ میں قتل عام کو رجاری رکھنا چاہتے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے آج صبح غزہ میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے لئے پناہ گاہ کے طورپر استعمال ہونے والے التا بعین اسکول پر وحشیانہ بمباری اور اس کے نیتجےمیں بڑے پیمانے پر نہتے شہریوں کی شہادت کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
مذاکرات کے عمل سے واقف ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے پناہ گاہ کو نشانہ بنانے کا مقصد صیہونی وزیراعظم کا اپنے سیاسی مستقبل کو بچانے کا ایک حربہ ہوسکتا ہے، نیتن یاہو قطر امریکہ اور مصر کی جانب سے تیار کئے جانے والے جنگی بندی معاہدے کو ناکام بنانے کیلئے قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں جس کا مقصد غزہ کی جنگ کو جاری رکھنا اور اپنا سیاسی مستقبل محفوظ بنانا ہوسکتاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل قتل عام کا ارتکاب کر کے یہ ثابت کر رہا ہے کہ اس کا جنگ کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور وہ مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنا اور اسے ناکام بنانا چاہتا ہے، خاص طور پر چونکہ یہ ہدف ثالثوں، قطر، مصر کے مشترکہ بیان کے اگلے دن سامنے آیا ہے۔