• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: صیہونی فوج کی پناہ گاہ پر بمباری: خواتین اور بچوں سمیت 100سے زائد فلسطینی شہید

’’التابعین اسکول‘‘ میں ہونے والا قتل عام المعمدانی اسپتال اور مواصی خانیونس کے علاقوں میں صیہونی افواج کے  ہاتھوں سے رونما ہونے والے قتل عام میں جانوں کی ضیاع کے لحاظ تیسرا بڑا قتل عام ہے۔

ہفتہ 10-08-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: صیہونی فوج کی پناہ گاہ پر بمباری: خواتین اور بچوں سمیت 100سے زائد فلسطینی شہید
0
SHARES
6
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کا الزام ہے کہ اس نے حماس کے ایک کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے جبکہ شہید ہونے والوں میں بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جو نماز فجر کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

فلسطینی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے  مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے آج صبح  وسطی غزہ کے علاقے الدرج کالونی میں واقع التابعين اسکول جو کےاسرائیلی دہشتگردی کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے لئے پناہ گاہ کے طورپر استعمال ہورہا تھا پر لڑاکا طیاروں سے  نماز فجر کے دوران وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجےمیں 100 سے زائد فلسطینی  شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ۔

غزہ کی شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان محمود بصل نے  سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بزرگوں اور بچوں کی ہے جو نماز فجر کی ادائیگی میں مصروف تھے، محمود بصل نے اس واقعے کو ایک ہولناک قتل عام قرار دیا،۔

ان کا کہنا تھا کہ عملہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے  امدادی کاموں میں مصروف ہے انھوں نے  مزید بتایا کہ ’’التابعین اسکول‘‘ میں ہونے والا قتل عام المعمدانی اسپتال اور مواصی خانیونس کے علاقوں میں صیہونی افواج کے  ہاتھوں سے رونما ہونے والے قتل عام میں جانوں کی ضیاع کے لحاظ تیسرا بڑا قتل عام ہے۔

Tags: اسرائیلیالتابعین اسکولشہیدصیہونیغزہفلسطینیقتل عامنسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.