(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں غاصب صیہونی افواج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 54فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق غاصب صیہونی افواج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بماری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نیتجے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 54 فلسطینی شہید اور کم سے کم 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔
رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 15 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 39700 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ کے قریب فلسطینی زخمی اور 10 ہزار کے قریب لاپتہ ہیں۔