(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) القسام بریگیڈ نے خان یونس کے مشرق میں گھسنے والے صیہونی دشمن کے خلاف "الفراحین 2” گھات لگائی اور "سجیل” ڈیوائس کے دھماکے کے مناظر شائع کیے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے گذشتہ روز ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھایا گیا ہے کہ مجاہدین نے محصور شہر غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرقی علاقے الفراحین میں گھسنے والی صیہونی فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا حملے میں "سجیل” ڈیوائس کے دھماکے کے مناظر شائع کیے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے بعد صیہونی فوجیوں کے جسم چیتھڑوں میں تبدیل ہوگئے اور بکھر گئے ۔
"سجیل” آلہ طوفان الاقصیٰ کے دوران مقامی طورپر تیار کیا جانے والا ہتھیار ہے ، جس سے صیہونی فوج کا نشانہ بنایا گیا ہے اس میں 750 شیل شامل تھے۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی جانب سے غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جا نب سے جاری دہشتگردی کے مسلسل 306 ویں روز بھی غزہ کے متعدد علاقوں میں گھسنے والی صہیونی فوجوں کا مقابلہ جاری ہے جس میں اب تک صیہونی دشمن کے سینکڑوں افسر اور فوجی جہنم واصل ہو چکے ہیں ہزاروں زخمی ہیں اور سیکڑوں گاڑیوں کی مکمل یا جزوی تباہی شامل ہے۔