(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) چینی وزیر نے تہران میں ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل نے خطے کی صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے گذشتہ روز مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کی مذمت کی ارو کہا کہ اس قتل نے خطے کی صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔
ان کا کہا تھا کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا ایران میں بہیمانہ قتل اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اور مغربی ممالک کی اندھی حمایت اورتعاون سے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نازی حکومت نے7 اکتوبر سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک 15 ہزار بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 39،600 سے زائد فلسطینی شہید اور 91،600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں۔