(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) افغان حکومت کا کہنا ہے کہ شہید اسماعیل ھنیہ کےخاندان اور صہیونی غاصبوں سے برسرِ پیکار بھائیوں سے تعزیت کرتے ہیں، شہید اسماعیل ہنیہ کے اہلخانہ اور تمام مجاہدین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد افغان حکومت نے اپنے اعلامیہ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم مجاہد اسماعیل ھنیہ کی شہادت امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، عالمِ اسلام اور عرب دنیا صہیونی جارحیت اور مظالم روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔
جاری کردہ بیان میں افغان حکومت کا کہنا ہے کہ شہید کے خاندان اور صہیونی غاصبوں سے برسرِ پیکار بھائیوں سے تعزیت کرتے ہیں، شہید اسماعیل ہنیہ کے اہلخانہ اور تمام مجاہدین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ شہید اسماعیل ہنیہ عقلمند اور انتہائی مدبر فلسطینی رہنما تھے، اسماعیل ہنیہ نے کامیاب مزاحمت کی، بڑی قربانیاں دیں اور اب اپنی نذر پوری کردی۔
افغان حکومت نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر مظالم، بمباری اور نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس عظیم مجاہد کی شہادت امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، عالمِ اسلام اور عرب دنیا صہیونی جارحیت اور مظالم روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔