(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست اسرائیل کے حوالے سے ہمارا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے پاکستان کے پاسپورٹ پر اسرائیل سفر بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔
نجی ٹی وی پر تہران میں حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل پر اظہار افسوس کرتےہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاکہنا ہے کہ ایران میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد اسماعیل ھنیہ کا اس طرح شہید کیا جانا امت مسلمہ کے لئے بڑا چیلنج ہے ، اسماعیل ہنیہ کے خاندان کو بھی شہید کیا گیا، ان قربانیوں کے لیے الفاظ نہیں۔
انھوں نے صیہونی وزیر اعظم کے امریکہ کے دورے پر امریکہ حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں جس طرح اسرائیلی وزیرِ اعظم کا استقبال ہوا، اس سے ان کے حوصلے بڑھے، جس طرح یورپ اور امریکا کا رویہ ہے اس پر انسانیت شرمندہ ہے۔
پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ صیہونی ریاست اسرائیل کے حوالے سے ہمارا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے پاکستان کے پاسپورٹ پر اسرائیل سفر بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔