(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے غزہ میں جاری نسل کشی میں اب تک 16 ہزار سے زائد بچوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 39ہزار 6سو سے زائد نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ زخمیوں کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردی گذشتہ 304 دنوں سے جاری ہے وزارت صحت نے نسل کی کشی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں جس میں بتایا گیاہے کہ غاصب صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت مزید 53 فلسطینیوں کو شہید اور سیکڑوں کوزخمی کردیا ہے ۔
صیہونی جنگی طیاروں نے گذشتہ روز غزہ کے دو اسکولوں کو نشانہ بنایا جس میں پنا گزین خواتین اور بچوں سمیت 30 فلسطینی شہید ہوئے ۔
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 39،600 ہوگئی ہے جبکہ 80 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔