(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیل نے ایران اور حزب اللہ دونوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر ایران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے جواب میں اور اس سے پہلے حزب اللہ کے رہنما فواد شکر کی لبنان کی جنوبی علاقے میں ہلاکت کے جواب میں حملہ کیا گیا تو ایک کے بدلے دو حملوں سے جواب دیا جائے گا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے جنگی جرائم پر ہٹ دھمری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کی "دو ضربوں سے” جواب دے گا۔
نیتن یاہو نے اپنی تقریر کے دوران کہا ہے ہم اپنے دشمنوں کو ایک کے بدلے دو حملوں سے جواب دیں گے۔ اسرائیل کی سرخ لکیریں واضح اور معلوم ہیں اور ہم ان کی خلاف ورزی کی ہر کوشش کا جواب دیں گے۔
واضح رہے 31 جولائی کو تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے اور ایرانی حملے کی توقع کی جارہی ہے۔