(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ حملہ 91 ڈویژن کی کمان پر کیا گیا جس میں متعدد فوجی جہنم واصل ہوئے کئی زخمی ہوئے ۔
لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اپنے ایک جاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے ڈرون طیاروں کے ذریعے شمالی اسرائیل میں واقع چھاؤنی "ایلیت” میں نائنٹی فرسٹ (91) ڈویژن کی کمان کو نشانہ بنایا حملے میں متعدد فوجی اہل کار جہنم واصل اور کئی زخمی ہوئے ہیں”۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ لبنان کی سمت سے آنے والا ایک ڈرون طیارہ شمالی اسرائیل کے علاقے "ايليت حشار” میں دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ اس سے قبل اس ڈرون نے وہاں ایک فوجی اڈے کو نقصان پہنچایا تھا، حملے میں دو اسرائیلی فوجی اہل کار زخمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔