(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے گذشتہ روز دو اسکولوں پر بمباری کی جس میں 30 سے زائد خواتین اور بچے شہید ہوئے۔
غزہ پر9 ماہ سے جاری غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردی میں اب تک 150 سے زائد اسکولوں پر بمباری کی جاچکی ہے جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے پناہ گزین تھے ، شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے گذشتہ روز صیہونی دہشتگردی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صیہونی افواج نے "حسن سلامہ اور النصر سکولوں پر بمباری سے قتلِ عام کیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 30 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔
دوسری جانب صیہونی فوج کئی جانب سے جاری بیان میں ہمیشہ کی طرح جھوٹ اور غلط بیانی کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ ان اسکولوں کو حماس کمانڈ سینٹرز کے طورپر استعمال کررہی تھی جس کو نشانہ بنایا تاہم اس حملے میں کسی حماس کے رکن کی شہادت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک غزہ کے 150 سے زائد اسکولوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جاچکا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔