• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ھنیہ عظیم رہنما تھے شہادت مزاحمت کو ختم نہیں کرسکتی: ترک صدر

میرے بھائی ھنیہ کو شہید کرنے کا ہدف وہی ہے جو غزہ میں شیخ احمد یاسین، عبدالعزیز الرنتیسی اور بہت سی سیاسی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا

پیر 01-07-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
ھنیہ عظیم رہنما تھے شہادت مزاحمت کو ختم نہیں کرسکتی: ترک صدر
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ترک  صدر  طیب ایردوآن  نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ فون کال پر گفتگو کی اور اس واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

تُرک ایوان صدرکے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بدھ کو صدر ایردوآن نے شہید رہ نما ہنیہ کی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ فون پر بات کی۔ٹیلی فون کال پر طیب اردوان نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا  بہیمانہ اوربزدلانہ قتل  مزاحمت کو ختم نہیں کرسکتا ہے انھوں نے لواحقین سے ہنیہ کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قابل نفرت قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اس گھناؤنے قتل کا مقصد فلسطینی کاز، غزہ کی شاندار جدوجہد اور ہمارے فلسطینی بھائیوں کی جائز مزاحمت کو کمزور کرنا اور ان کے حوصلے پست کرنا اور انہیں خوفزدہ کرنا ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی ھنیہ کو شہید کرنے کا ہدف وہی ہے جو غزہ میں شیخ احمد یاسین، عبدالعزیز الرنتیسی اور بہت سی سیاسی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا، لیکن جیسا کہ آج تک ہوا ہے، صیہونی بربریت کے باوجود  وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

Tags: اسرائیلیاسماعیل ھنیہترک صدرشہیدصیہونیطیب اردوانفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.