(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) میں اس کے اثرات کے بارے میں قیاس نہیں کروں گا، صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ مجھے یقین ہے کہ غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی اہمیت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سنگاپور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتےہوئے ایران کے دار الحکومت تہران میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ امریکہ حکام حماس کے سربراہ کے تہران میں قتل کے حوالے سے آگاہ نہیں تھے اور نا ہی امریکہ اس اقدام میں شامل ہے۔
"انھوں نے کہا کہ میں نے رپورٹس دیکھی ہیں، لیکن میں اس کے اثرات کے حوالے سے قیاس نہیں کروں گا میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ مجھے یقین ہے کہ غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی اہمیت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔”
انھوں نے غزہ میں جنگ بندی میں امریکی انتظامیہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے تصدیق کی کہ بائیڈن انتظامیہ "تنازعہ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پہلے دن سے کام کر رہی ہے۔”