(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست "طاقت کے اس طرح کے نفرت انگیز مظاہرہ کے ذریعے، غزہ میں مزاحمت کا مقابلہ کرنے میں اپنی نااہلی اور ناکامی کی تلافی نہیں کر سکے گا۔”
ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر انچیف اور ایکسپیڈینسی ڈسرنمنٹ کونسل کے رکن محسن رضائی نے ایران کے دار الحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو غیر معمولی ردعمل کے لئے تیار رہنے کا اعلان کرتےہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست کو اسماعیل ھنیہ کے قتل کی ” بھاری قیمت چکانی پڑے گی "۔
رضائی نے ایک تعزیتی پیغام میں مزید کہا کہ فلسطینی خواتین، بچوں اور بزرگوں کے قتل سے لے کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور محبوب رہنماؤں کو قتل کر کے ممالک اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ اسماعیل ھنیہ کی شہادت تل ابیب میں جرائم پیشہ گروہ کی بدنیتی کا ایک اور ثبوت ہے، ۔
” ایرانی عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ صیہونی ریاست ، "طاقت کے اس طرح کے نفرت انگیز مظاہرہ کے ذریعے، غزہ میں مزاحمت کا مقابلہ کرنے میں اپنی نااہلی اور ناکامی کی تلافی نہیں کر سکے گا۔”