• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیل کے ہاتھوں اسماعیل ھنیہ کی شہادت: عالمی سطح پر اظہار مذمت

محمود عباس نے اسماعیل ھنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو بزدلانہ فعل اور ایک خطرناک پیش رفت قرار دیا

بدھ 31-07-2024
in حماس, خاص خبریں, فلسطین
0
اسرائیل کے ہاتھوں اسماعیل ھنیہ کی شہادت: عالمی سطح پر اظہار مذمت
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  اسماعیل ھنیہ  کا قتل صہیونی ریاستی دہشت گردی اور تباہی اور قتل و غارت گری کی جنگ کے دائرے میں آتا ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے آج بدھ کو تہران میں ہونے والے قتل کی عرب اور بین الاقوامی سطح پر شدید مذمت کی گئی ، حماس نے اعلان کیا کہ یہ قتل ایک بزدلانہ فعل تھا ۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں، مساجد نے اسماعیل ھنیہ کے لیے لاؤڈ اسپیکروں پر  ااظہار تعزیت کیا، جس کے بعد ایک جامع ہڑتال مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں دیکھی گئی ۔

دوسری جانب قومی اور اسلامی افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  اسماعیل ھنیہ  کا قتل صہیونی ریاستی دہشت گردی اور تباہی  اور قتل و غارت گری کی جنگ کے دائرے میں آتا ہے، عالمی برادری فلسطین کے خلاف اسرائیلی جرائم کو روکنے اور  غاصب ریاست کو جوابدہ ٹھہرانے میں ناکام رہی ہے۔

” فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی اسماعیل ھنیہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔

سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی، وفا نے رپورٹ کیا کہ محمود عباس نے "حماس تحریک کے سربراہ، سینئر رہنما اسماعیل ھنیہ کے قتل کی شدید مذمت کی اور اسے ایک بزدلانہ فعل اور ایک خطرناک پیش رفت قرار دیا۔

” اگرچہ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور قابض وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی حکومت کے وزراء کو ہدایت کی کہ وہ اس کا اعلان نہ کریں اور نہ ہی اس پر تبادلہ خیال کریں، تاہم  اسماعیل ھنیہ کی شہادت  پر اسرائیلی وزیر برائے ورثہ امیچائی الیاہو  نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا  ہے کہ "دنیا کو اس آلودگی سے پاک کرنے کا یہ صحیح طریقہ ہے”۔یہ وہی صیہونی وزیر ہے جس نے اس سے قبل غزہ پر ایٹم بم گرانے کی بات کی تھی۔

Tags: اسرائیلاسماعیل ھنیہایرانتہرانحماسشہیدصیہونیمذمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.