(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ویڈیو میں رامات ڈیوڈ ایئر بیس کو دکھایا گیا ہے، جس میں لڑاکا طیارے، جنگی ہیلی کاپٹر، ٹرانسپورٹ ، ریسکیو طیارے اور جاسوس طیارے شامل ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر دہشتگردی کو نو ماہ مکمل ہونے والے ہیں اس دوران صیہونی فوج نے غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت 38 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جبکہ ایک لاکھ کے قریب زخمی ہوچکےہیں ، جہاں اسرائیلی دہشتگردی پر مسلم ممالک سمیت عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے وہیں حزب اللہ نے صیہونی ریاست کے ساتھ اعلان جنگ کیا ہوا ہے ، حزب اللہ گروپ اور صیہونی فوج کے درمیان ہر گذرتے لمحے کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔
گذشتہ روز حزب اللہ نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے انتہائی حساس مقامات کی ڈرون فوٹیج جاری ہے۔
"ہدہد” ڈرون کے ذریعے بنائی جانے والی فوٹیج میں صیہونی ریاست کے قلب سے جاسوسی کی کارروائیاں دکھائی گئی ہیں۔ ویڈیو میں رامات ڈیوڈ ایئر بیس کو دکھایا گیا ہے، جس میں لڑاکا طیارے، جنگی ہیلی کاپٹر، ٹرانسپورٹ ، ریسکیو طیارے اور جاسوس طیارے شامل ہیں۔
حزب اللہ نے جاری اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ویڈیو کو منگل کے روز فلمایا گیا تھا اور اس میں اندر سے اڈے کی تفصیلات دکھائی گئی ہیں، خاص طور پر ہوائی جہاز کے مراکز، ایندھن کے ٹینک، آئرن ڈوم پلیٹ فارم، رن وے، کمانڈ سینٹرز، لیڈروں کے نام، ان کی سوانح عمری، افسران کی رہائش گاہیں، گولہ بارود کے مراکز، نیویگیشن ریڈار، ایوی ایشن کالج اور ہر تفصیل بھی درست ہے۔
انہوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ اڈے کا ایک رات کا سروے ہوا جس کی تصویر بھی لی گئی۔ اسرائیلی رامات ڈیوڈ ایئر بیس لبنان اسرائیل سرحد سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
یہ پیش رفت روس میں اسرائیلی سفیر سیمونا ہالپرین کےاس بیان کے بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تل ابیب لبنان کے ساتھ فوجی تصادم کے لیے تیار ہے لیکن اس سے سفارتی تصفیے کا موقع ملنا چاہیے۔
ہالپرین نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ تل ابیب لبنان کے ساتھ بڑے پیمانے پر جنگ میں بالکل بھی دلچسپی نہیں رکھتا۔ ساتھ ہی سفیر نے جنگ کے منظر نامے کو مسترد نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل شمالی محاذ پر بڑے پیمانے پر جنگ کرنے پر مجبور ہوسکتا۔