(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی عوام کسی بھی سرپرستی، یا کسی بھی بیرونی حل یا جارحیت کو قبول کرنے کو کسی صورت بھی تیار نہیں۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے گذشتہ روز جاری اپنے بیان میں ایک بار غزہ میں بیرونی قوتوں کے کی جانب سے انتظامی امور سنبھالنے کے اسرائیلی مؤقف کو سختی سے مستردکرتےہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مستقبل کے حوالے سے فلسطینیوں کی مرضی کو نظرانداز کرنے والے کسی بھی منصوبے، تجاویز یا سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
بیان میں غیر قانونی صیہونی ریاست کی طرف سے ایسے بیانات اور مؤقف کو مسترد کر دیا ہے جن میں غزہ کے مستقبل کے حوالے سے فلسطینی قوم کے کردار کی نفی کی گئی ہے۔
حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ غزہ کی انتظامیہ فاشسٹ دشمن کو شکست دینے کے بعد فلسطینیوں کے ہاتھ میں رہے گی، فلسطینی عوام کسی بھی سرپرستی، یا کسی بھی بیرونی حل یا جارحیت کو قبول کرنے کو کسی صورت تیار نہیں۔
حماس نے تمام عرب اور مسلمان ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی نسل کشی کی جنگ بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ اس جنگ میں فلسطینیوں کی مدد کریں اور اسرائیلی جنگی جرائم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔