• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل عالمی تنہائی کا شکار: نیتن یاہو واحد ذمہ دارہیں، ایہود اولمرٹ

حقیقیت کو جھٹلاتے ہوئے اسرائیل کی جھوٹی فتح  کا اظہار کرتےہوئے  کہا کہ غزہ میں جنگ اب رک جانا چاہیے" کیونکہ اسرائیل پہلے ہی "جیت چکا ہے

جمعہ 05-07-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل عالمی تنہائی کا شکار: نیتن یاہو واحد ذمہ دارہیں، ایہود اولمرٹ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عالمی سطح پر اسرائیل کے لئے  حمایت تیزی سے ختم ہورہی ہے جس کی وجہ نیتن یاہو کا تکبر اور بربریت ہے۔

نشریاتی ادارے العربیہ انگلش کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے  سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے موجودہ وزیراعظم نیتن یاہو کے رویہ پر سخت تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے بین الاقوامی حمایت "تیزی سے ختم ہو رہی ہے”اولمرٹ نے اس کی وضاحت  کرتے ہوئے کہا کہ  "میرے خیال میں جو ممالک پہلے اسرائیل کے حامی تھے، اب بھی اسرائیل کی ریاست اور اسرائیل کے عوام کے حامی اور دوست ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ اسرائیل کی حکومت کے بھی حامی ہوں۔

” انہوں نے اس حمایت میں کمی کے لیے نیتن یاہو کے "تکبر اور بربریت” کو موردِ الزام قرار دیا اور کہا کہ "یہ وزیرِ اعظم کے رویئے کا نتیجہ ہے۔ میرے خیال میں اسرائیل کی ریاست اور اسرائیل کے عوام کے لیے ان ممالک کے بنیادی رویئے میں تبدیلی کوئی ڈرامائی یا بنیادی نہیں ہے۔

” اولمرٹ نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیل-حماس جنگ پر بھی تبصرہ کیا اور حقیقیت کو جھٹلاتے ہوئے اسرائیل کی جھوٹی فتح  کا اظہار کرتےہوئے  کہا کہ غزہ میں جنگ اب رک جانا چاہیے” کیونکہ اسرائیل پہلے ہی "جیت چکاہے فوجی تصادم جاری رکھنے کی مجھے کوئی اہمیت نظر نہیں آتی۔

انھوں نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور لبنانی محاذ پر اسرائیل کو ہونے والے غیر معمولی نقصان کا کوئی زکر نہیں کیا  اس کے برعکس انھوں نے اسرائیل کی فتح کی بات کرتےہوئے کہا کہ اسرائیل نے یہ فوجی مقابلہ جیت لیا اور  حماس ڈرامائی طور پر کمزور ہو چکی ہے  تو ان وقت آ گیا ہے کہ تمام یرغمالیوں کو جلد از جلد واپس لایا جائے۔

” اولمرٹ نے نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کو اسرائیل کے مفادات پر ترجیح دی۔ انہوں نے اس شک کا اظہار کیا کہ نیتن یاہو حماس کے ساتھ جنگ بندی پر راضی ہو جائیں گے کیونکہ اس کامطلب ان کے اتحاد کے سخت گیر ارکان کی حمایت کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

Tags: اسرائیلیایہود اولمرٹحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.