• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کی اندھی حمایت فلسطین کے ساتھ امریکہ کےلئے بھی تباہ کن ہے : امریکی مستعفی اراکین

غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست کی اندھی حمایت جاری رکھنے پر بائیڈن انتظامیہ  پرسخت تنقید جاری

جمعرات 04-07-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل کی اندھی حمایت فلسطین کے ساتھ امریکہ کےلئے بھی تباہ کن ہے : امریکی مستعفی اراکین
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سابق امریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہماری قوم اپنا یوم آزادی منا رہی ہے اور ہم میں سے ہر ایک یہ یاد دہانی کرواتا ہے کہ ہم نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ اس لیے نہیں دیا کہ ہم اپنے عہد سے پھر گئے تھے یا خدمت کا عزم ختم ہو گیا تھا بلکہ ہم نے اپنے عہد کی پاسداری  اور خدمت کے عہد کی مزید توسیع کیلئے استعفے دیے تھے۔

وائٹ ہاؤس کے سابق عہدیدار ڈیل کاسٹیلو اور امریکی محکمہ خارجہ کے سابق عہدیدار جوش پاؤل سمیت بائیڈن انتظامیہ سے مستعفی ہونے والے 12 افسران نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ پر  غیر قانونی صیہونی ریاست کی اندھی حمایت جاری رکھنے پر بائیڈن انتظامیہ پر تنقید کی گئی ہے۔

مستعفی ہونے والے افسران نے امریکی پالیسی کو ناکام اور فلسطینیوں کیلئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے اس اعتقاد پر متفق اور مضبوط کھڑے ہیں کہ ہمیں آواز بلند کرنی ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں سابق امریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہماری قوم اپنا یوم آزادی منا رہی ہے اور ہم میں سے ہر ایک یہ یاد دہانی کرواتا ہے کہ ہم نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ اس لیے نہیں دیا کہ ہم اپنے عہد سے پھر گئے تھے یا خدمت کا عزم ختم ہو گیا تھا بلکہ ہم نے اپنے عہد کی پاسداری  اور خدمت کے عزم کی مزید توسیع کیلئے استعفے دیے تھے، غزہ سے متعلق امریکی پالیسی ایک ناکامی اور امریکی نیشنل سکیورٹی کیلئے ایک خطرہ ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں مستعفی امریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتی کوور اور اسرائیل کو اسلحے کی مسلسل فراہمی نے فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کی بدحالی کے معاملے میں ناقابل تردید پیچیدگیاں پیدا کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف اخلاقی طور پر قابل مذمت ہیں بلکہ امریکی اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اس پالیسی کی تمام ذمہ داری امریکا پر آ تی ہے اورجس سے امریکی عہدیداروں کیلئے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید تھی کہ بائیڈن انتظامیہ اپنی غزہ پالیسی پر نظرثانی کرے گی، تاہم پالیسی میں کسی تبدیلی کے بجائے اسے ضد بنا کر مسلسل امریکی قوانین کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور لوپ ہولز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حقائق کو مسخ کرکے اسرائیل کو مہلک ہتھیار کی فراہمی جاری رکھی گئی ہے۔

Tags: اسرائیلبائیڈن انتظامیہبین الاقوامی انسانی قوانینغزہ اسرائیلی بمباریفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.