(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی میڈیا نے اس واقع کو سیکیورٹی کا سنگین واقع قرار دیا تاہم سنسر شپ کے باعث اسرائیلی فوج کے نقصان کی درست تفصیلات شائع نہیں کی گئیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے گذشتہ روز مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ کے حملے میں ایک افسر سمیت تین فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
قبل ازیں عبرانی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے آس پاس فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے لڑائی اور حملے کے دوران متعدد فوجی زخمی ہوئے، جن میں 3 شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔
گذشتہ رات اسی طرح کے ذرائع نے نیٹزاریم کے محور میں اس کی تفصیلات ظاہر کیے بغیر ایک سنگین سکیورٹی واقعہ کی بات کی تھی، قابض فوج کے ہیلی کاپٹرکو ہلاک اور زخمیوں کو منتقل کرتے دیکھا گیاتھا۔
قابض فوج نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران اس کے 44 فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں غزہ میں 14 فوجی بھی شامل ہیں، جس سے جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے والوں کی تعداد 4,021 ہو گئی ہے۔
گذشتہ روز قابض فوج نے اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں لڑائی میں ایک فوجی فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔