(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ کے تفتیش کار کا کہنا ہے کہ میرے پاس مجرمانہ طرز عمل کا اندازہ لگانے کی مہارت اور اختیار ہے جس کا استعمال حالیہ واقعات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے تفتیش کار کرس سیڈوٹی نے 7 اکتوبر سےغزہ پر جاری غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی اور خود ساختہ جنگ میں ہونے والی زیادتیوں سے متعلق جاری رپورٹ میں صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج کو دنیا کی سب سے زیادہ مجرمانہ افواج میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو دہراتے رہتے ہیں کہ اسرائیلی فوج دنیا کی سب سے زیادہ اخلاقی فوج ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس اخلاقیات کا اندازہ لگانے کی مہارت اور اختیار نہیں ہے، ہوسکتا ہے کہ نیتن یاہوکے پاس ہولیکن میرے پاس مجرمانہ طرز عمل کا اندازہ لگانے کی مہارت اور اختیار ہے جس کا استعمال حالیہ واقعات کے تناظر میں ایک رپورٹ میں کیا ہے۔
کرس سیڈوٹی کا کہنا تھا کہ پیش کی گئی رپورٹ سے آپ ایک ہی نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ اسرائیل دنیا کی سب سے زیادہ مجرمانہ فوج ہے لیکن اخلاقیات کا تعین کرنے کا معاملہ میں نیتن یاہو پر چھوڑتا ہوں ۔